Friday, June 26, 2026
 

وفاق اور بلتستان کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کا فیصلہ

 



وفاقی حکومت اور حکومتِ گلگت بلتستان کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے موجودہ شیئرنگ فارمولے پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایس پی کمپوزیشن کیڈر اینڈ سنیارٹی رولز 1985 اور فورتھ شیڈول آف گلگت بلتستان گورنمنٹ آرڈر 2018 میں ضروری ترامیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس مقصد کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیریئر پلاننگ ونگ کو موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لینے اور دیگر صوبوں میں رائج طریقہ کار سے موازنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے 4 مئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی گئی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مطالعاتی جائزہ مکمل ہونے کے بعد پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔  سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیریئر پلاننگ ونگ کو اس سلسلے میں فوری طور پر اسٹڈی مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل