Friday, June 26, 2026
 

پشین؛ موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 افراد زخمی، دو کے پاوٴں کٹ گئے

 



ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب قومی شاہراہ پر چلتی موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کے پاوٴں کٹ گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او خانوزئی نصیب اللہ کے مطابق زخمی افراد کرومائیٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر اچانک دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ظہور ولد عبدالفیض، فیصل ولد طالب اور محمد افضل ولد طالب شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل