Loading
کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس سے موسم میں قدرے بہتری متوقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔
شہر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب، یعنی سمندر کی جانب سے رہے گا، جس کے باعث سمندری ہوائیں موسم پر اثر انداز ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل