Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے قریب راؤنڈ آف 32 میں پہنچنے والی 28 ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ باقی 4 ٹیموں کے لیے آج ہونے والے میچز فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پرتگال، جرمنی، برازیل، فرانس، ارجنٹینا، اسپین، مراکش، ناروے اور میزبان امریکا، میکسیکو اور کینیڈا شامل ہیں۔ دوسری جانب قطر اور ترکیے کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اس ورلڈ کپ میں بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا نے پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ کیپ ورڈے راؤنڈ آف 32 تک پہنچنے والا ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا جسے ایونٹ کا بڑا سرپرائز قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران اور مصر کا گروپ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں ایران کا کیا گیا گول آف سائیڈ قرار دیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔ اس نتیجے کے بعد مصر نے راؤنڈ آف 32 میں جگہ یقینی بنا لی جبکہ ایران کی قسمت کا فیصلہ آخری گروپ میچز پر منحصر ہوگیا۔
اگرچہ ایران اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ جیت نہیں سکا لیکن پھر بھی پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا مضبوط امیدوار ہے۔
آج کھیلے جانے والے میچز میں کروشیا، کانگو، الجزائر یا آسٹریا میں سے کسی ایک ٹیم کی شکست ایران کو اگلے مرحلے میں پہنچا دے گی۔ اسی طرح اگر کانگو اور ازبکستان کا میچ برابر رہا تو بھی ایران کوالیفائی کر جائے گا۔
تاہم اگر کروشیا اور کانگو اپنے اپنے میچ جیت گئے اور الجزائر اور آسٹریا کا مقابلہ برابر رہا تو ایران کا ورلڈ کپ سفر گروپ مرحلے ہی میں ختم ہو جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل