Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدی تنہائی میں رکھنے کے خلاف درخواست 29 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو دونوں درخواستوں پر پیر (29جون) کو سماعت کریں گے۔
عمران خان کی جانب سے ان کی بہن علیمہ خان اور مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی طرف سے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جانب دائر دونوں درخواستوں میں عدالت سے قید تنہائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل