Loading
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن سفر بدترین انداز میں اختتام پذیر ہوگیا، جہاں گرین شرٹس کو آخری میچ میں بھی انگلینڈ کے ہاتھوں 7-0 کی یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے آغاز ہی سے پاکستان پر مکمل برتری قائم رکھی۔ انگلینڈ کی جانب سے نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی بڑی فتح یقینی بنائی۔
اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے تمام 16 میچز ہار گئی اور ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 22 گول کیے جبکہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول اسکور کیے۔ اس طرح 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا جو ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل