Saturday, June 27, 2026
 

جی ٹی اے 6 کا بجٹ برج خلیفہ سے بھی زیادہ، رپورٹس میں حیران کن دعویٰ

 



اس وقت دنیا کے مہنگے ترین پروجیکٹس کے طور پر کسی عمارت یا انفرا اسٹرکچر کا نہیں بلکہ جی ٹی اے 6 تذکرہ کیا جا رہا ہے اور اس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی تیاری اور مارکیٹنگ پر آنے والی لاگت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیراتی لاگت سے بھی زیادہ ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق دبئی میں واقع 828 میٹر بلند برج خلیفہ کی تعمیر پر تقریباً 1.5 ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے، جبکہ یہ منصوبہ 2010 میں صرف چھ برس کے عرصے میں مکمل ہوا۔ دوسری جانب، راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کے بجٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ تاہم، گیم انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق اس گیم کی تیاری اور تشہیری مہم پر مجموعی لاگت 2 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیم پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے کام جاری ہے۔ یہ موازنہ سوشل میڈیا اور گیمنگ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ ایک طرف دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جبکہ دوسری جانب مکمل طور پر ڈیجیٹل دنیا میں تخلیق کیا گیا ایک ویڈیو گیم، جس کی لاگت اس سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل