Monday, June 29, 2026
 

کراچی؛ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

 



بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح موچکو تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ عبدالجبار ولد عبد المجید اور 60 سالہ عبد المجید ولد امیر حمزہ کے ناموں سے کی گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او موچکو سہیل فاروق کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں باپ بیٹا تھے اور موچکو نور گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹا جس موٹر سائیکل پر سوار تھے وہ درست حالت میں موجود ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر اطراف سے گزرتی کسی گاڑی کے نیچے آئے، حادثے کے بعد باپ بیٹے کو کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل