Monday, June 29, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی

 



خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر کہنے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈکپ 2026 سے متعلق حیران کن پیشگوئی کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق انگلینڈ کے ہیری کین کے بارے میں ماضی میں کیے گئے دعوؤں کے بعد اب انہوں نے ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے سے متعلق نئی پیش گوئی سامنے رکھی ہے۔ نانا کواکو بونسام کا کہنا ہے کہ کیپ وردے راؤنڈ آف 32 میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا جو فٹبال شائقین کے لیے ایک حیران کن دعویٰ ہے۔ انہوں نے اپنی پیشگوئی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’فلکیاتی اشاروں‘کے مطابق اس بار ورلڈکپ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے نام ہوگا۔ ???? ¡PREDICCIÓN QUE SACUDE AL MUNDIAL! ???????? Nana Kwaku Bonsam, el espiritualista ghanés que se hizo viral por el supuesto “embrujo” a Harry Kane, lanzó una nueva y polémica profecía. ????️ Asegura que Cabo Verde ???????? será la selección que eliminará a Argentina ???????? de Lionel Messi en… pic.twitter.com/dRE3YJQz6o — Motivaciones Fútbol (@MotivacionesF) June 29, 2026 سوشل میڈیا پر ان کی یہ پیشگوئی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور فٹبال شائقین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین اسے محض تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے دلچسپ پیشگوئی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نانا کواکو نے انگلینڈ اور گھانا کے میچ سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہیری کین کو گھانا کے خلاف گول کرنے سے روک دیا ہے۔ حیران کن طور پر ہیری کین اس میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے بلکہ ان کی کارکردگی بھی متاثر کن نہ رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل