Monday, June 29, 2026
 

13 سالہ بچے کو بہلا پھسلا کر زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

 



13 سالہ بچے کو بہلا پھسلا کر زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ مقدمے کی مدعیہ کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص نے بہلا پھسلا کر میرے بیٹے کو گھر لے جا کر زیادتی کی۔ نیو ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل