Monday, June 29, 2026
 

عمران خان سے اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کی متنازع خبر؛ یوٹیوبر رضی طاہر این سی سی آئی اے کے حوالے

 



عمران خان سے اعلیٰ شخصیت کی ملاقات سے متعلق متنازع  خبر کے حوالے سے  یوٹیوبر رضی طاہر کو این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کی متنازع ٹویٹس  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے یوٹیوبر رضی طاہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس پر سماعت کی ، جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ این سی سی آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ موبائل فون و دیگر ڈیوائسز کے فرانزک کے لیے ریمانڈ چاہیے ۔ جس پر عدالت نے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ یکم  جولائی کو پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر رضی طاہر کو گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل