Loading
دوحہ: امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کے سلسلے میں آئندہ چند روز کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک نئے دور کے تکنیکی مذاکرات متوقع ہیں، جہاں دونوں ممالک کی ٹیمیں مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق مذاکراتی عمل سے باخبر ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیمیں جلد دوحہ میں ملاقات کریں گی۔
ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں کو آگے بڑھانا ہے۔
ذرائع کے مطابق خطے میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے کے خصوصی ذرائع پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔
ان رابطہ ذرائع کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ قائم کرکے کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے عملی نکات، اعتماد سازی کے اقدامات اور خطے میں استحکام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اگر دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو تقویت مل سکتی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید کمی آنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل