Monday, June 29, 2026
 

انسداد دہشت گردی عدالت؛ سانحہ چکرا گوٹھ کا فیصلہ مؤخر

 



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی عدالت کے جج کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث نہ سنایا جا سکا۔ پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رئیس ماما، عمران، انعام الحق اور راحیل لودھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریزرو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 27 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ سال 2011 میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران اور انعام الحق کو 2011 میں گرفتار کیا گیا، جبکہ راحیل لودھی کو 2015 میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم رئیس ماما کو 2018 میں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل