Loading
نیوکراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے جسے بعدازاں پولیس نے ابتدائی تفتیش میں خود کشی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے سیکٹرفائیو ایف غازی ملک شاپ کے قریب گھرسے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 24 سالہ سورج کمار ولد بھیم جی کے نام سے کی گئی۔
متوفی نوجوان کا آبائی تعلق مٹھی تھر سے تھا۔ ایس ایچ او این کے آئی اے زاہد لودھی نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نوجوان نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب واقع سریش نامی شخص کی دکان پر ملازمت کرتا تھا اورمتوفی نے اپنی رہائش کے لیے ایک کمرہ کرایہ پرلیا ہوا تھا۔
انھون نے بتایا کہ متوفی نوجوان نے رات دکان بند کرنے کے بعد دکان کے مالک سریش سے رات کے کھانے کے لیے رقم وصول کرنے کے بعد اپنے کمرے کی جانب چلا گیاتھا۔ متوفی نوجوان صبح دکان پرنہیں آیا اور اسی وجہ سے دکان کافی دیر تک بند رہی جس پر دکان کا مالک سریش متوفی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ دکان کے مالک نے دروازے پردستک دی لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا جس پردکان کا مالک اوردیگر لوگ گھرکی دیوار پر چڑھ کر مکان کے احاطے میں داخل ہوئے اور کھڑکی سےجھانک کر دیکھا توسورج چھت سے لٹکا ہوا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ متوفی نوجوان کا کمرہ اندرسے بند تھا ایس ایچ او نے بتایاکہ واقعہ خود کشی کا لگا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل