Loading
بھارتی اداکار ستیندر سونی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک مبینہ ناخوشگوار واقعے سے متعلق ویڈیو جاری کرکے فلم ساز پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔
فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ اور اور ویب سیریز ’مرزاپور‘ میں اپنی اداکاری کے باعث مشہور اداکار ستیندر سونی کا کہنا ہے کہ انہیں اور دیگر فنکاروں کو معاوضے کا مطالبہ کرنے پر نہ صرف شوٹنگ سے نکال دیا گیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ستیندر سونی نے بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش کے شہر مئیہر میں ہدایت کار پشپیندر سنگھ کی فلم ’پیڑ پالکی‘ کی شوٹنگ کے لیے گئے تھے۔
ان کے مطابق انہیں بطور ایڈوانس 50 ہزار روپے دیے گئے تھے جبکہ باقی رقم شوٹنگ کے دوران ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
تاہم آٹھ روز گزرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے پر جب انہوں نے معاوضہ طلب کیا تو انہیں فوری طور پر ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
اداکار نے مزید الزام لگایا کہ ہدایت کار نے انہیں دس منٹ کے اندر ہوٹل چھوڑنے اور دوبارہ نظر آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ اور پروڈیوسر کی اہلیہ پراگتی چوہان نے بھی مبینہ طور پر بدزبانی کی۔
View this post on Instagram
بعد ازاں ستیندر سونی نے ایک اور پوسٹ میں بتایا کہ مئیہر پولیس، اداکار آشوتوش رانا اور دیگر افراد کے تعاون سے وہ اور ان کے ساتھی بحفاظت ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل