Loading
مدرسے کے طالب علم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے کیس میں ملزم قاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مدرسے میں مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں برکی پولیس نے نامزد ملزم قاری غلام رسول کو گرفتار کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دوسری جانب پوسٹمارٹم رپورٹ اور دیگر دستیاب ثبوتوں کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے کمسن طالبعلم علی حیدر کے مقدمے میں قانونی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ واقعے کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شفاف، غیر جانبدار و میرٹ پر مبنی تفتیش ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل