Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم دلبر علی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ ناظم آباد تھانے کی حدود میں چار نمبر ریلوے پھاٹک کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے ایک اور ملزم صابر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے بھی اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل