Tuesday, June 30, 2026
 

مودی کی سفارتکاری ناکام؛ متحدہ عرب امارات میں بھارتی پاسپورٹس کی فیسوں میں بڑا اضافہ

 



بھارتی وزیر اعظم مودی ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی دوستی اور بہتری سفارتی تعلقات کا دم بھرتے آئے ہیں جس کی قلعی کھل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریباً 45 لاکھ بھارتی شہریوں کے لیے یکم جولائی 2026 سے پاسپورٹ اور متعلقہ قونصلر خدمات کی نئی فیسوں کا اطلاق ہوگا جس میں 70 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے لیے بھی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس لیے بھارتیوں کے لیےنئی فیسیں بھی ملکی سفارت خانے، قونصل خانے اور نئے قائم کیے جانے والے انڈین قونصلر ایپلی کیشن سینٹرز پر یکساں طور پر نافذ ہوں گی۔ بالغ افراد کے لیے 36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس 285 درہم سے بڑھا کر 450 درہم اور 60 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 380 درہم سے بڑھا کر 630 درہم مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح ارجنٹ سروس کے تحت 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 900 درہم جبکہ 60 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 1,080 درہم ہوگی۔ علاوہ ازیں ایمرجنسی سرٹیفکیٹ فیس 60 درہم، سرٹیفکیٹ آف آئیڈینٹی 180 درہم، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، سرینڈر سرٹیفکیٹ، گلوبل انٹری پروگرام کی تصدیق اور دیگر سرٹیفکیٹس کی فیس 145 درہم فی سرٹیفیکٹ مقرر کی گئی ہے۔ بھارتی سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ فیسوں کے علاوہ آؤٹ سورس سروس فراہم کرنے والے ادارے کی سروس فیس اور انڈین کمیونٹی ویلفیئر فنڈ (ICWF) کی لازمی فیس بھی الگ سے وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں صرف 2024 کے دوران بھارتی سفارتی مشنز نے 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد پاسپورٹ سے متعلق درخواستیں نمٹائیں جبکہ جنوری 2022 سے دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ قونصلر خدمات فراہم کی گئیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل