Wednesday, July 01, 2026
 

چترال لوئر میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں نقصان

 



لوئر چترال کے علاقے بروز اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے متعدد علاقے سیلابی صورتحال کی زد میں آ گئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بروز، سینکلوم، بروز گول، گولدہ اور دومون میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ مختلف علاقوں میں رابطہ پل بھی متاثر ہوئے، جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بروز گول کا پل سیلابی ریلے سے متاثر ہونے کے بعد دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہو گئی، جبکہ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ بھی متاثر ہوا ہے۔ شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ندی نالوں کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل