Wednesday, July 01, 2026
 

راولپنڈی: قوت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا  ملزم گرفتار

 



راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔  نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل