Loading
ملک کے بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 26 ہزار 500 کیوسک آمد اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی اگیا۔
حکام کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور پانی کا خراج 38 ہزار 700 کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 63 ہزار 700 کیوسک اور پانی کا اخراج 36 ہزار 900 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ملک کے تین بڑے آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1453.07 فٹ اور ذخیرہ 11 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1162.85 فٹ اور ذخیرہ 22 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 641.30 فٹ اور ذخیرہ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج بہتری کا امکان ہے جبکہ ممکنہ مون سون بارشوں سے پانی کی آمد، اخراج اور ذخائر بتدریج بڑھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل