Wednesday, July 01, 2026
 

راولپنڈی: 12 سالہ بچے کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

 



راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں 12 سالہ بچے کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا جہاں  نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے چاقو کی نوک پر بچے کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دیکر اغوا کیا اور مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  پولیس نے والد کی درخواست پر  مقدمہ درج کرلیا، کام سے واپس گھر پہنچا تو بارہ سالہ بیٹے نے بتایا کہ دکان سے بسکٹ لینے گیا تو نامعلوم شخص  نے زبردستی روک لیا۔ نامعلوم شخص نے چاقو دیکھا ذبح کرنے کی دھمکیاں دیں اور زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا، ملزم ریلوے گراؤنڈ میں بنے چھوٹے کمروں میں ایک میں لے گیا اور زبردستی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل