Loading
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں چھت گرنے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں 14 معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے اور ان کی المناک موت پر انہیں دلی رنج ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور مکمل انکوائری کرانے کے لیے پُرعزم ہیں، تاکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو جلد اور کامل شفا، جبکہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل