Wednesday, July 01, 2026
 

نئے بجٹ پر عملدرآمد شروع، ماہانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح برقرار

 



وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار یا سالانہ 22 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار ہے جبکہ سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدنی والوں پر سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے وفاقی بجٹ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے اور ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار یا سالانہ 22 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح برقرار ہے۔ نئے بجٹ میں 50 کروڑ سالانہ آمدنی پر سپر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، اس سے پہلے 50 کروڑ روپے آمدن پر ایک سے ساڑھے 7 فیصد تک سپر ٹیکس لاگو تھا۔ اسی طرح 50 کروڑ سے زائد آمدن والے افراد یا کمپنیوں پر اب 8 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا، اس سے پہلے 50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد تھی، 15 کروڑ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن والے بعض افراد اور کمپنیوں پر 10 فیصد سپرٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بینکنگ اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں پر 10 فیصد اور کھاد کی فروخت سے آمدن حاصل کرنے والوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس برقرار ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل