Loading
بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2026 میں وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 2026 اور 2027 کی ہوم بین الاقوامی سیریز کے ٹی وی اور ڈیجیٹل نشریاتی حقوق کی فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جن میں بھارت کے خلاف مجوزہ سیریز بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کا بنگلادیش کا یہ دورہ گزشتہ برس ہونا تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
مجوزہ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے جانے کا امکان ہے، تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 2027 میں پاکستان کے خلاف شیڈول پانچ ایک روزہ میچوں کی ہوم سیریز کے نشریاتی حقوق کے لیے بھی پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل