Wednesday, July 01, 2026
 

کراچی میں رینجرز ونگ پر حملے کے 5 مقدمات درج

 



کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز ونگ پر حملے کے 5 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 میں قائم رینجرز ونگ پر حملے کے 5 مقدمات سی ٹی ڈی میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ جبکہ دوسرا قتل، تین مقدمات غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 8 بج کر 10 منٹ پر گیٹ پر بارودی مواد سے خودکش  دھماکا کیا، جس کے بعد تین دہشت گرد اندر فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے ، ایک کو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل