Wednesday, July 01, 2026
 

کیچ  میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی

 



حکومت بلوچستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع کیچ (تربت) میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  ضلع کیچ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، سیاسی جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈبل سواری (پِلین رائیڈنگ) پر بھی پابندی ہوگی تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے مستثنیٰ قرار دی گئی صورتوں میں اجازت ہوگی۔ حکومت نے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، ساتھ رکھنے اور لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 جون 2026 سے آئندہ 30 روز تک مؤثر رہے گا۔ معاونِ خصوصی برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع کیچ میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل