Wednesday, July 01, 2026
 

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

 



تھانہ نون کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نون کے علاقے آئی 14 سروس روڈ پر گشت کے دوران ایگل اسکواڈ پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل صالح محمد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے دائیں پاؤں پر گولی لگی ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، موقع سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل