Loading
فرانس میں شدید گرمی کے دوران ڈسکاؤنٹ پرائس میں اے سی کی سیل پر عوام نے دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ اس وقت شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک 2000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایسے میں ایک فرانسیسی سپر مارکیٹ میں اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب خریداروں نے لِڈل کمپنی کے رعایتی ایئر کنڈیشنر اور پنکھے خریدنے کے لیے دوڑ لگا دی۔
https://x.com/AJEnglish/status/2072773554094105061
دکانوں کے کھُلنے سے پہلے سیکڑوں لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہے جب کہ پولیس پیرس میں ہجوم کی نگرانی کر رہی تھی۔
اس دوران رش کے درمیان نانٹیرے نامی علاقے میں ہجوم سے صبر نہ ہوسکا اور ایک سُپراسٹور کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل