Loading
ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی خصوصی تقریب میں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے جرنلسٹس کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
سرینہ ہوٹلز کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بدر شہباز، وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ محی الدین وانی، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین، سرینہ ہوٹلز کے ڈاٸریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران حسن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فنانس عابد عباسی، ممبر گورننگ باڈی شکیل اعوان، سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ، سابق کپتان قومی ہاکی پلیئر شکیل عباسی، افضل جاوید ، شہریار احمد خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے پر صحافی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ اسپورٹس میرے دل کے بہت نزدیک ہے، اگر اسپورٹس جرنلسٹس نہ ہوں تو یہ تفریح عوام تک کیسے پہنچتی۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹ عبدالمحی شاہ کو ہماری حکومت میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، یہ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لیے اعزاز ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایک کمیٹی قائم کریں، میری کوشس ہو گی کہ آپ کی تمام تجاویز پر عمل کروں، وزارت اطلاعات اور حکومت اسپورٹس صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے رسجا کی نو منتخب باڈی سے حلف بھی لیا اور ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک بھی کاٹا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ محی الدین وانی نےکہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ ہمارا سفر بہت اہم ہے، اسپورٹس جرنلسٹس ہماری بھرپور معاونت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی میں غیر ملکی کوچ کو ہائر کرنا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے، ہاکی فیڈریشن میں جب ذمہ داری سنبھالی تو صرف دو ملین فنڈز تھے جو آج 400 ملین ہو گٸے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل