Loading
پیزا فوڈ چین ڈومینوز نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں امریکی ٹیم کے فولارن بالوگن کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا دکھائے جانے کے بعد مفت پیزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فولارن بالوگن کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد پیزا کمپنی ڈومینوز نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے مفت پیزا بانٹنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے ورلڈ کپ سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر امریکی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کے دوران ریڈ کارڈ ملا تو وہ 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے مفت "ایمرجنسی پیزا" تقسیم کرے گی اور بالوگن کے ریڈ کارڈ کے ساتھ ہی یہ شرط پوری ہو گئی۔
اس مہم کے تحت 60 ہزار سے زائد منتخب افراد کو ایک مفت میڈیم، دو ٹاپنگ والا پیزا دیا جائے گا۔ تاہم یہ پیشکش ہر شخص کے لیے نہیں ہے، بلکہ صرف ان افراد کے لیے ہے جنہوں نے 10 جون تک ڈومینوز کی پروموشن کے لیے پیشگی رجسٹریشن کرائی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ بالوگن کے ریڈ کارڈ سے امریکی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی، پھر بھی امریکا نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل