Friday, July 03, 2026
 

ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو میں ٹیلیفونک رابطہ؛ جلد امریکا میں ملاقات پر اتفاق

 



اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے چند بڑے فیصلوں پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے آئندہ دنوں میں امریکا میں بالمشافہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا تاہم ملاقات کی حتمی تاریخ یا مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور اسرائیل ایران، غزہ اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ملاقات میں ایران، غزہ کی جنگ، یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی کی کوششوں اور دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم دونوں رہنماؤں نے بعد ازاں اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہمی رابطے اور تعاون برقرار ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل