Friday, July 03, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے 4 جولائی 2026 سے شروع ہونے والے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر ایک روپے 97 پیسے کم کردیے گئے ہیں اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر سے کم کرکے 309 روپے 50 پیسے کردی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی نہیں کی تھی اور فی لیٹر قیمت بالترتیب 299 روپے 50 پیسے اور 311 روپے 47 پیسے برقرار رکھی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل