Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کے لیے جاری نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے موٹروے پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس پر اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت کے حکم نامے کے مطابق وکیل نے بتایا کہ ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی ٹول لیا جا رہا ہے، این ایچ اے اضافی ٹول قانونی طور پر نہیں لے سکتا۔
حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور 3 اگست تک فریقین تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جلال حیدر نے این ایچ اے کی جانب سے اضافی ٹول ٹیکس کے لیے 30 مئی 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل