Loading
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے پیٹرول کی قیمت فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ سے مہنگا فروخت کرنا بدترین ظلم ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا کے بعد اب پیٹرول مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیاز حکمرانوں کے ساتھ مل کر مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کو عالمی مارکیٹ کی قیمتوں سے زیادہ فروخت کرنا بدترین ظلم ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ حکمرانوں کے ایسے ہی ظالمانہ فیصلوں سے بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں، نااہل حکمرانوں کے ایسے ہی کارنامے قوموں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں، مافیا کے پیٹ بھرنے کے لیے عوام کے جیب پر ڈاکا نہ ڈالا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل