Saturday, July 04, 2026
 

کالام؛ ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے ایک اور گاڑی جھیل میں جا گری

 



خیبرپختونخوا میں سوات کے سیاحتی مقام کالام میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی جھیل میں جا گری تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ سوات پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاکر کی گاڑی جھیل میں گرگئی جبکہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران گاڑی بھی جھیل سے باہر نکال لی گئی ہے۔ ڈی پی او سوات مشتاق احمد نے بتایا کہ سیاح ٹریفک قوانین اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل