Monday, July 06, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ناروے نے برازیل کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکا کی ریاست نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے دونوں گول اسکور کیے۔ ہالینڈ نے پہلا گول 79ویں منٹ میں کیا جبکہ مقررہ وقت کے 90ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ناروے کی برتری دوگنی کر دی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ناروے نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل