Loading
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر امریکی فٹبال ٹیم کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اہم کھلاڑی فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلورین بالوگن کو 2 جولائی کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد ایک میچ کے لیے معطل کیا گیا تھا، تاہم اب فیفا نے اس معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر سے ریڈ کارڈ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جس کے بعد فلورین بالوگن کو 7 جولائی کو بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد فیفا کی غیرجانبداری اور ساکھ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل