Loading
غیر ملکی خواتین کے اغوا زیادتی کیس میں ان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی خواتین کے گاڑی سے فرار سے قبل ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے شہری عثمان کے بیان پر درج کیا ہے۔
شہری عثمان کے مطابق اس کی گاڑی کو ہٹ کر کے 3 لاکھ روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ حادثہ یکم جولائی کو پونے 8 بجے ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس مبینہ طور پر ایک سینئر حکومتی وزیر سے تعلق رکھنے والے ملزم کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کر رہی ہے جیسا دوسرے ملزمان کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا نہیں بنتا، اس لیے اس کی تحقیقات لاہور پولیس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے اندر قائم ریپ سیل اس مقدمے کا جائزہ لے رہا ہے، اسی وجہ سے سی سی ڈی اس کیس میں شامل نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل