Monday, July 06, 2026
 

گورنر سندھ نے سرجانی میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

 



گورنر نہال ہاشمی نے کراچی کے علاقے سرجانی میں نادرا کے نئے میگا سینٹر کا افتتاح کردیا۔ نادرا حکام کے مطابق نوتعمیر شدہ عمارت میں معمر اور خصوصی افراد کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے۔ میگا سینٹر میں مجموعی طور پر 20 ون ونڈو کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینٹر میں بیک وقت 200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ وسیع انتظار گاہ بھی قائم کی گئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد درخواست گزاروں کو نادرا کی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ میگا سینٹر کے قیام سے سرجانی اور اطراف کے لاکھوں رہائشیوں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، جبکہ سینٹر میں زونل دفتر کی موجودگی کے باعث شہریوں کو عائشہ منزل جانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل