Loading
کراچی کے علاقے صدر میں تاجر کے ملازم سے 25لاکھ روپے لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھابے میں متاثرہ شخص محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
پریڈی تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر26 /429 میں مدعی کے بیان کے مطابق میں الیکٹرونکس کی دکان میں ریکوری آفیسر کا کام کرتا ہوں اپنے ساتھی کے ساتھ 25لاکھ روپے کی ریکوری کرکے واپس دفتر آیا.دفتر سے پھر رقم بیگ میں ڈال کر ہم اپنے سیٹھ شاہ زیب کو رقم دینے جارہے تھے۔
موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روکاملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم۔ سے 25لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیاملزمان نے مزاحمت پر تشدد بھی کیا۔
پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی یے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل