Tuesday, July 07, 2026
 

بونی کپور کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

 



بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور نے اپنے دیرینہ ساتھی روہن ٹھاکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انشولا کی شادی میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کا سب سے جذباتی لمحہ وہ تھا جب انشولا کی آنجہانی والدہ مونا شوری کپور کی تصویر شادی کی رسومات کے دوران سامنے رکھی گئی، جس نے تقریب میں موجود افراد کو جذباتی کر دیا۔ انشولا کپور نے انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کی بہنیں جھانوی کپور اور خوشی کپور شادی کی تمام رسومات اور انتظامات سنبھالتی نظر آئیں۔ سندور کی رسم کے دوران بھی دونوں بہنیں دلہا اور دلہن کے ساتھ موجود رہیں۔ https://www.instagram.com/p/DadRPxeik9o/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ== دوسری جانب ارجن کپور نے بھی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر میں انشولا اپنے بھائی کو گلے لگائے ہوئے نظر آئیں، جبکہ ایک تصویر میں پوری کپور فیملی خوشیوں میں شریک دکھائی دی۔ یاد رہے کہ انشولا کپور اور روہن ٹھاکر کی ملاقات 2022 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں نے مارچ 2023 میں اپنے تعلق کے بارے میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا اور اکتوبر 2025 میں اس خوبصورت جوڑے کی منگنی ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل