Tuesday, July 07, 2026
 

خلیج بنگال میں ہوا کم دباو، کراچی میں بارش ہوگی یا گرمی مزید بڑھے گی؟

 



خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو اس وقت بھارت کی بالائی فضاؤں میں موجود ہیں جس کے زیر اثر پیر 6 جولائی کو کراچی میں درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوائیں ساکن ہونے کے نتیجے میں شدید حبس محسوس کیا جائے گا۔ کراچی میں بھارت سے منسلک سسٹم کے زیر اثر 2 روز تک گرمی میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب دو روز کے دوران گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں ہوائیں مکمل بند ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور فی الوقت بارش ہونے کی بھی کوئی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سسٹم کے اثرات ختم ہونے کے بعد موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل