Wednesday, July 08, 2026
 

امریکی حملوں میں ایران کے 8 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

 



امریکا نے ایران کے دو حساس شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کی کہ امریکی فضائی حملوں میں ایرانی فوج کے فضائیہ اور بحریہ سے تعلق رکھنے والے 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے بدھ کی صبح جنوبی ایران کے اہم ساحلی شہروں بندر عباس اور بوشہر میں کیے گئے تھے تاہم حملوں میں نشانہ بنائے گئے مقامات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ایران پر ایک نئی کارروائی کے دوران 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے جنہیں امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  امریکی فوج کے فضائی حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل صلاحیت اور پاسداران انقلاب کی درجنوں تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ ایران نے امریکی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی اور پاسداران انقلاب نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل