Loading
وفاقی پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی کیونکہ ملازمت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں جن کی آخری تاریخ 8 جولائی رکھی گئی تھی۔
انتظامیہ نے خواہش مندوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 جولائی سے 15 جولائی کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ جن لوگوں نے تاحال اپلائی نہیں کیا ان کیلئے ایک اور موقع ہے کہ وہ درخواست جمع کرائیں اور پاکستان کی سب سے بہترین پولیس فورس اسلام آباد پولیس کو جوائن کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقع نا گنوائیں-
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل