Loading
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور اس موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں حکومت کی تشکیل پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں منتخب حکومت کے قیام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں منعقد کرانا انتہائی اہم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل