Loading
ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ سرک اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کونارک اور چابہار کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان علاقوں میں فضائی دفاعی نظام حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والی ایرانی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل