Thursday, July 09, 2026
 

مشہد میں تدفین سے قبل شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 



تہران سے قم اور پھر عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں زیارت کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو دوبارہ ایران کے شہر مشہد لایا گیا جہاں انھیں سپرد خاک کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی اور اپنے محبوب لیڈر کے لیے دعائے مغفرت کی۔ نماز جنازہ کے بعد دل گرفتہ سوگواروں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھے شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو پورے احترام و اعزاز سے سپرد خاک کیا۔ فضا دورد و سلام سے گونجتی رہی۔ سینہ کوبی اور آہ و بکا کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد موجود تھے جنھوں نے سرخ اور سیاہ پرچم تھامے ہوئے تھے۔امریکا اور صدر ٹرمپ سے قتل کا بدلہ لینے کے نعرے بھی لگائے گئے جب کہ اسرائیل و امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگتے رہے۔ واضح رہے کہ شہید خامنہ ای کو 28 فروری کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا جب کہ تجہیز و تکفین کا آغاز جنگ بندی کے بعد 3 جولائی سے شروع ہوا تھا اور آج تدفین کردی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل