Loading
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی جانب سے پہلا گول اسٹار اسٹرائیکر کیلیان ایمباپے نے کیا،جبکہ دوسرا گول عثمان ڈیمبیلے نے اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
اس سے قبل پہلے ہاف میں ایمباپے پنالٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
اس گول کے ساتھ ہی رواں ورلڈ کپ میں ایمباپے کے گولز کی تعداد 8 ہو گئی۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو مختلف ایڈیشنز میں آٹھ، آٹھ گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل کیلیان ایمباپے نے قطر میں منعقدہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی مجموعی طور پر 8 گول اسکور کیے تھے، یوں انہوں نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل