Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 4ہزار 100ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 32ہزار 436روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے گھٹ کر 3لاکھ 70ہزار 744روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 11روپے کے اضافے سے 6ہزار 432روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کے اضافے سے 5ہزار 514روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل